لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ایک ماہ قبل قتل میں ملوث ملزمان گرفتار نا ہونے پر گائوں نائچ میں قرآن پاک ہاتھوں میں لے کر احتجاج کیا گیا جہاں مظاہرے میں شریک بچے، نوجوان، بزرگ اور خواتین نے ملزمان کو گرفتار کرو کی، نعرے بازی کی۔ اس موقع پر مختار نائچ، اختیار، بھورل، نواب خاتون، زرینہ اور دیگر نے کہا کہ ایک ماہ قبل بچوں کی معمولی بات پر ہمارے رشتے داروں نے بے گناہ فائرنگ کرکے باپ بیٹے سمیت 4 افراد قتل کیے تھے اور واقعے کہ فوراً بعد جوابدار فرار ہوئے، فائرنگ میں شمن علی، شوکت، علی حسن، علی اکبر علی شامل تھے جن کے خون سے اب تک انصاف نہیں ہوا اور ناہی اب تک ایک بھی ملزم گرفتار ہوا ہے جو ظلم اور زیادتی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ رشید وگن تھانے کے ایس ایچ او آفتاب ابڑو نے جوابداروں سے 3 لاکھ روپے لے کر انہیں چھوڑ دیا اور جوابدار شبیر زنگیجو، نظیر، زنگیجو شھمیر زنگیجو، مجاہد زنگیجو، اظہار ماچھی، اختیار ماچھی، اصغر ماچھی ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے ایس ایس پی لاڑکانہ، ڈی آئی لاڑکانہ سے مطالبہ کیا کہ رشید وگن تھانے کے ایس ایچ او آفتاب ابڑو کو ہٹاکر واقعے میں ملوث ملزمان گرفتار کرکے تحفظ فراہم کیا جائے، بصورت دیگر ایس ایس پی چوک پر دھرنا دیا جائے گا۔