سکھر: فیری سروس شہید صحافی جان محمد مہر کے نام سے منسوب

10

سکھر (نمائندہ جسارت) دریائے سندھ میں روہڑی کے مقام پر فیری سروس کو شہید صحافی جان محمد مہر کے نام سے منسوب کردیا گیا۔ چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سید کمیل حیدر شاہ نے فیری سروس حب کا لوکل کونسل ایسوسی ایشن پاکستان کے عہدیداران و بلدیاتی نمائندگان کے ہمراہ دورہ کیا اور مہمانوں کے ہمراہ فیری سروس اور کروز میں دریائے سندھ کی سیر کی۔ اس موقع پر سید کمیل حیدر شاہ نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ روہڑی اور سکھر جڑواں شہروں کے مکینوں کو تفریح فراہم کرنے کے لیے فیری سروس حب میں فیری سروس کے بعد اب کروز، جیٹس و دیگر سہولیات رکھی گئی ہیں تا کہ شہری اپنی فیملیز کے ساتھ دریائے سندھ کی سیر کریں اور فیری سروس سے لطف اندوز ہوں۔