قنبر علی خان : لاڑکانہ کے تاجر گولیاں لگنے سے ہلاک

7

قنبر علی خان (نمائندہ جسارت) پنجاب میں بھی موٹر وے پولیس کے باوجود مسلح ڈکیتیوں کی وارداتوں میں سنگین اضافہ ہوگیا، لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے ہندو فیملی کے تاجر راجیش کمار جو لاڑکانہ میں دوائوں کی کمپنی کا مالک اور نانکانا صاحب کی طرف جارہے تھے تو موٹر وے انٹرچینج کے قریب مسلح ڈاکوؤں کا ایک گروہ جو موٹر وے کی ناکابندی کیے ہوئے تھے، جب راجیش کمار اپنے پریوار سمیت موٹر وے انٹرچینج پر پہنچے تو ڈاکوؤں نے ان کی گاڑی کو روک کر لوٹ لیا، اسی اثناء میں پولیس پارٹی بھی اچانک جائے وقوعہ پر پہنچی اور اسی دوران پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ شروع ہوگیا، مقابلے کے دوران تاجر راجیش کمار گولیاں لگنے کی وجہ سے ہلاک ہو گئے۔ واضح رہے کہ اب موٹر وے بھی سفر کرنے کے حوالے سے محفوظ نہیں رہا ہے اور آئے دن موٹر وے پے مسلح ڈکیتیوں کی وارداتیں روز کا معمول بن چکی ہے۔