سکھر(نمائندہ جسارت) گاؤں دودلو کے رہائشی خاصخیلی برادری کے مرد و خواتین کا بااثر افراد کی زیادتیوں کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، پنوعاقل کے گاؤں دودلو کے مکین قربان علی خاصخیلی نے خواتین و بچوں کے ہمراہ انصاف کی فراہمی کیلیے سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دو تین سال سے ہمارے گاؤں میں چوری کا سلسلہ جاری ہے ہمارے مال مویشی بھینسیں اور دیگر سامان ایک برادری کے افراد چوری کر لے گئے ہیں انہیں سیاسی سپورٹ حاصل ہے، پولیس ہمارے ساتھ کوئی تعاون نہیں کررہی ہے جبکہ چوروں کے کہنے پر ہمارے اوپر جھوٹی ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی ہے، ہمارا اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ معاملے کی شفاف انکوائری کروا کر ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے اور ہماری چوری کی گئی بھینس اور دیگر سامان واپس دلوایا جائے۔