سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد بذریعہ واہگہ لاہور پہنچ گئی

30

لاہور (آن لائن) بابا گورو نانک کے 555ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے3ہزار کے قریب بھارتی سکھ یاتری بذریعہ واہگہ بارڈر ، لاہور پہنچ گئے جدھر صوبائی وزراء رمیش سنگھ اروڑہ اور بلال اکبر خان نے سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ فرید اقبال،ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سیف اللہ کھوکھر اور ممبران پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے ممبران نے یاتریوں کا پر تپاک استقبال کیا۔ صوبائی وزراء نے یاتریوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور امیگریشن کائونٹر پر ہونیوالی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر اقلیتی امور/ پردھان پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ اروڑہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتے ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر یاتریوں کے لیے سیکورٹی ودیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے۔