آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں با آسانی 29رنز سے ہرا دیا

42
برسبین: پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بلے باز میکسل کا خوبصورت انداز

برسبین(اسپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں با آسانی 29 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ پاکستان کی ٹیم 94 رنز کا مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ،بارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہوا ، تاخیر سے شروع ہونے والے میچ کو 7،7 اوورز تک محدود کر دیاگیا ۔ آسٹریلوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کر کے 7 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بناکر پاکستان کو میچ میں کامیابی کے لئے 94 رنز کا ہدف دیا جس کو پاکستان کی ٹیم حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 7اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان 64 رنز بناسکی۔آسٹریلوی بولرز کی عمدہ بولنگ کی بدولت پاکستان کی آدھی ٹیم 16 کے مجموعی اسکور پر ہی پویلین لوٹ گئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے زیویر بارٹلیٹ اور نیتھن ایلس نے 3،3ایڈم زمپا نے 2 جبکہ اسپنرجانسن نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ آسٹریلیا کے مایہ ناز آل رائونڈر گلین میکسویل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ گزشتہ روز دی گابا ،برسبین میں دونوں ٹیموں کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ شروع ہوا تو پاکستان ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز محمد رضوان نے ٹاس جیت کر میزبان کینگروز ٹیم کے خلاف پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔بارش کے باعث میچ 7،7 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا ۔ آسٹریلوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز ا سکور کئے ۔ آسٹریلیا کی جانب سے میتھیوشارٹ اور جیک فریزرمیک گرک نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے بولنگ اٹیک کیا۔جیک فریزرمیک گرک آسٹریلیا کے پہلے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 9 رنز بناکر نسیم شاہ کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔میتھیوشارٹ دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 7 رنز بناکر حارث رئوف کی گیند پربابراعظم کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ گلین میکسویل نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 19 گیندوں پر 43 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ، ان کی اننگز میں 5 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے ، وہ تیسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 43 رنز بناکر عباس آفریدی کی گیند پر عثمان خان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ٹم ڈیوڈ 10رنز بناکر عباس آفریدی کی گیند پر عرفان خان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ مارکس ا سٹوئنس 21 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ یوں آسٹریلوی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بناکر پاکستان کو میچ میں کامیابی کے لئے 94 رنز کا ہدف دیا۔پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے 2 جبکہ نسیم شاہ اور حارث رئوف نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جواب میں پاکستان کی جانب سے 94 رنز ہدف کے تعاقب میں صاحبزادہ فرحان اور کپتان محمد رضوان نے اننگز کا انتہائی مایوس انداز میں کیا۔پاکستان کی آدھی ٹیم 16 کے مجموعی ا سکور پر ہی پویلین لوٹ گئی۔ صاحبزادہ فرحان8 رنز بناکر اسپنر جانسن کی گیند پر زیویر بارٹلیٹ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔