اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان اسکواش فیڈریشن سرینا ہوٹلز کے تعاون سے، 18 سے 22 نومبر 2024 تک مصحف اسکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں چیف آف دی ایئر ا سٹاف- سرینا ہوٹلز انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا انعقاد کر رہی ہے۔ ٹورنامنٹ میں 15,000 امریکی ڈالر کی انعامی رقم ہے۔ 07 پاکستانی کھلاڑیوں کے علاوہ دنیا بھر سے 17 عالمی رینکنگ کھلاڑیوں کے گروپ نے بھی ان کی انٹری کی تصدیق کی ہے۔ ان میں بیلجیم، ہانگ کانگ، چین، آئرلینڈ اور نیدرلینڈ سے ایک ،ایک، انگلینڈ اور کویت سے 02، ملائیشیا سے 04 اور مصر سے 05 شامل ہیں۔ مصر سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر 62 ابراہیم الکبانی کو نمبر 1 اور پاکستان کے عالمی نمبر 82 نور زمان کو سیڈ نمبر 2 کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔