ٹریننگ کیلیے سٹی حکومت ایف پی سی سی آئی سے تعاون کرے، قرۃ العین

106
چیئرمین یو بی جی (سندھ ریجن)خالدتواب کی جانب سے ایف پی سی سی آئی کی قائمقام صدرقرۃ العین کازبیرطفیل ، احمدچنائے و دیگر کا گروپ فوٹو

کراچی(کامرس رپورٹڑ)فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی)کی قائمقام صدرقرۃ العین نے کہا ہے کہ میں نے بزنس کمیونٹی کے قومی ادارے میں اہم منصب پر رہتے ہوئے ملک کے40 ویمن چیمبرز کے مسائل حل کرائے ،ایف پی سی سی آئی مستقبل میں پالیسی سازی اور خواتین کاروباری طبقے کی نمائندگی کو مزید مئوثربنانے کیلئے سرگرم ہے،ہم نے گورنر سندھ سے ملاقات میں خواتین تاجروں سمیت کاروباری طبقے کے مسائل حل کرنے کی بات کی ہے،کراچی میں سٹی حکومت ویمن چیمبرز کی مشاورت سے ایسی جگہ مہیا کرے تاکہ ہم مشترکہ طور پر وہاں مضبوط ادارہ قائم کرکے اسکلڈ ویمن ورکرز تیار کرسکیں،انٹرپرینورز کی بہترین ٹریننگ کسی کالج یا یونیورسٹی کا پروفیسر نہیں بلکہ خود انٹرپرینورہی کرسکتا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ شب یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے چیئرمین سدرن زون شیخ خالد تواب کی جانب سے انکی رہائشگاہ پر اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کے دوران کیا۔تقریب سے خالدتواب، ایتھوپیا کے اعزازی قونصل جنرل ابراہیم تواب،یو بی جی کینیڈا کے چیئرمین نوید بخاری، ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر عبدالمہمن خان اور کاٹی کے صدرجنید نقی نے بھی خطاب کیا۔جبکہ تقریب میں سی سی پی اوجاوید عالم اوڈھو، صدر یو بی جی زبیرطفیل، انجینئردارو خان،سید مظہرعلی ناصر، احمدچنائے، زبیرچھایا، طارق حلیم،د انش خان،ناہیدمسعود، گلزار فیروز،میاں زاہد حسین،شیخ عمر ریحان، ندیم احمدکشتی والا،ارشد فاروق، شاہین الیاس سروانہ،الطاف ایس ٹی،فرخ مظہر، جوہرعلی قندھاری، نوراحمد خان،اسما واجد اور دیگر کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ ایف پی سی سی آئی کی قائمقام صدر قرۃ العین نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی ہمیشہ خواتین کے کردار کو تسلیم کرتی ہے اور اس نے خواتین کو کاروبارمیں وسعت کیلئے بے شمار مواقع فراہم کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن اور یونیورسٹیز میں ایف پی سی سی آئی کاکردار ضروری ہے تاکہ ایسے بچے سامنے آئیں جو انڈسٹری میں اپنی قابلیت ست بہتر جگہ بنا سکیں۔انہوں نے کہا کہ جب ہم ٹریننگ کرائیں گے توانٹرپرینورز کو مقامی اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھیجیں گے جبکہ ہمیں اسکلڈ خواتین کو لیبر فورس میں بھی لانا ہے۔خالد تواب نے اس موقع پر کہا کہ یہ ایک خوش آئند کی بات ہے کہ ایف پی سی سی آئی میں قرۃ العین کو پہلی خاتون قائمقام صدر کا اعزاز حاصل ہوا،نارتھ امریکا میں آج تک کوئی خاتون صدر منتخب نہیں ہوپائی جبکہ پاکستان میں دو باربے نظیر بھٹو کو سربراہ مملکت منتخب ہونے کا عزاز حاصل ہوا،پاکستان میں خواتین کو کاروبار سے لے کر حکومت کے اہم ترین عہدوں تک اہمیت دی جاتی ہے۔نوید بخاری نے کہا کہ ایس ایم منیر کی وفات کے بعد یہ خدشہ تھا کہ یو بی جی فعال نہ رہے گا مگر ایس ایم تنویر نے یو بی جی کی قیادت بہترن طریقے سے نبھائی ہے۔