کراچی (کامرس رپورٹر) ملک میں کاروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 4ماہ میں سالانہ بنیادوں پر50فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 4ماہ میں ملک میں کاروں کے 40693یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 50فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں کاروں کے 27162یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔اکتوبرمیں ملک میں 13108یونٹس کی فروخت ہوئی جوگزشتہ سال اکتوبرکے مقابلہ میں 112فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال اکتوبرمیں ملک میں کاروں کے 8180یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ستمبرکے مقابلہ میں اکتوبرمیں ملک میں کاروں کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر27فیصدکااضافہ ہوا، ستمبر 2024میں ملک میں کاروں کے 10297یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔