قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہ ﷺ

98

اے نبیؐ، تم جسے چاہو اسے ہدایت نہیں دے سکتے، مگر اللہ جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے اور وہ ان لوگوں کو خوب جانتا ہے جو ہدایت قبول کرنے والے ہیں۔ وہ کہتے ہیں ’’اگر ہم تمہارے ساتھ اِس ہدایت کی پیروی اختیار کر لیں تو اپنی زمین سے اْچک لیے جائیں گے‘‘ کیا یہ واقعہ نہیں ہے کہ ہم نے ایک پرامن حرم کو ان کے لیے جائے قیام بنا دیا جس کی طرف ہر طرح کے ثمرات کھچے چلے آتے ہیں، ہماری طرف سے رزق کے طور پر؟ مگر ان میں سے اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں۔(سورۃ القصص:56تا57)

جمعہ کادن تمام دنوں کاسردار،اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ عظمت والادن ہے، اس کا درجہ اللہ کے نزدیک عید الاضحی، عیدالفطر سے زیادہ ہے، اللہ نے اسی دن آدم کو پیدا کیا، اسی دن ان کو زمین پر اتارا، اسی دن وفات دی۔ اس دن میں ایک گھڑی ہے، بندہ اس میں اللہ سے جومانگے اللہ دے گا جب تک حرام کا سوال نہ کرے۔ اسی دن قیامت آئیگی، جمعہ کے دن ہر مقرب فرشتہ، آسمان، زمین، ہوائیں، پہاڑ اورسمندر (قیامت آنے سے) ڈرتے رہتے ہیں۔ (ابن ماجہ)