موٹروے پولیس نے گمشدہ رقم مالک کو واپس کر دی

226

جلال پور : موٹروے پولیس نے ایم 5 پر ایمانداری کی بہترین مثال قائم کرتے ہوئے گمشدہ رقم اس کے مالک کو واپس کر دی۔

موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق، رحیم یار خان سے ملتان جانے والے ایک شہری کی جانب سے جلال پور انٹرچینج کے واش روم میں 8 لاکھ 47 ہزار روپے چھوڑ دیے گئے تھے۔

گمشدہ بیگ کی اطلاع ہیلپ لائن 130 کے ذریعے ملنے پر گشت پر مامور افسران نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بیگ تلاش کیا اور مالک کو واپس کر دیا۔ شکر گزار شہری نے موٹروے پولیس کی ایمانداری کو قابلِ تقلید قرار دیا۔ ایڈیشنل آئی جی علی احمد صابر کیانی نے گشت پر مامور افسران کی دیانتداری اور فرض شناسی کو سراہا۔

اس سے قبل، 15 نومبر کو سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے لاہور ایئرپورٹ کے آمدہ لاؤنج میں 18 لاکھ روپے کی رقم مالک کو واپس کی تھی ۔

ڈاکٹر نادرہ مدینہ سے لاہور پی آئی اے کی پرواز پی کے-757 کے ذریعے سفر کر رہی تھیں جب انہوں نے اپنا بیگ لاہور ایئرپورٹ کے آمدہ لاؤنج میں بھول گئی تھیں ۔

سی اے اے کے اہلکار شاہد نے بیگ تلاش کر کے اسے سی اے اے کے لوسٹ اینڈ فاؤنڈ ڈیپارٹمنٹ میں جمع کروایا۔ بعد ازاں، چیف آپریٹنگ آفیسر لاہور ایئرپورٹ نذیر احمد خان نے ضروری کارروائی کے بعد اصل مالک کو بیگ واپس کیا۔