لندن میں خواجہ آصف کو چاقو حملے کی دھمکی

232

لندن : وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کو لندن کے گراؤنڈ اسٹیشن پر ایک نامعلوم شخص نے دھمکیاں دیں اور انہیں چاقو حملے کی دھمکی دی گئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مسلم لیگ (ن) کے قریبی ذرائع نے ایک مقامی ٹی وی کو واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیر دفاع کو دھمکیاں دینے اور بدتمیزی کرنے کی ویڈیو “حقیقی” ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ منگل کو ہیتھرو ایئرپورٹ کے قریب پیش آیا۔ نامعلوم شخص نے ویڈیو بناتے ہوئے وزیر دفاع پر الزامات اور گالیاں بھی دیں۔

دوسری جانب حکومت نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پاکستانی ہائی کمیشن لندن کو برطانوی ٹرانسپورٹ پولیس سے رابطے کی ہدایت کی ہے۔ “یہ ایک سنگین واقعہ ہے اور اس کی تحقیقات ضروری ہیں۔”

خواجہ آصف اس وقت ذاتی دورے پر لندن میں ہیں، جہاں انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز سے بھی ملاقات کی ہے ۔