کراچی(اسٹاف رپورٹر)میٹا نے کانٹینٹ کریئٹرز کے ساتھ روابط قائم کرنے کیلئے کراچی میں مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا۔
منعقدہ ایک ایونٹ میں پاکستان بھر سے تقریبا 40 کانٹینٹ کریئٹرز کو مدعو کیا گیا،جہاں میٹا نے فوڈ فیوڑن، ساموسی اور اسامہ ناصرجیسے معروف کانٹینٹ کریئٹرز کے ساتھ کام کرتے ہوئے کانٹینٹ تخلیق کرنے میں تعاون کیا۔
جنوب اور جنوب مشرقی ایشیا کیلئے عالمی شراکت داروں کے میٹا کی ڈائریکٹر ریوی سلویانا نے کہا” ہمیں یہ دیکھ کرخوشی ہے کہ پاکستان کریئٹرز اپنی کمیونٹیز کی تشکیل اور فروغ کیلئے میٹا پلیٹ فارمز کو جدید طریقوں سے استعمال کررہے ہیں۔ اگرچہ پاکستان میں ہمارے پاس کانٹینٹ کریئٹرز اکاؤنٹس کی معاونت کے لیے کوئی مقامی شراکت دار نہیں ہے لیکن ہماری عالمی ٹیم کریئٹرز کو کامیاب ہونے کے لیے درکار وسائل اور مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے جس میں انہیں آن لائن محفوظ رہنے میں مدد دینے کے لیے مختلف ٹولز بھی شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی متحرک کریئٹر کمیونٹی کو بااختیار بنانے کےلئے کام جاری رکھیں گے تاکہ وہ اپنی ا سٹوریز شیئر کرنے اور اپنے منفرد ٹیلنٹ کو دنیا کو دکھانے کے علاوہ شائقین سے بامعنی طریقہ سے روابط قائم کرسکیں۔
میٹا متعدد ایونٹس اور مہمات کے ذریعے پاکستان کے نوجوان ڈیجیٹل ٹیلنٹ کو مصروف کرتا آیا ہے۔ ” کریئٹر کنیکٹ” ایونٹ میں میٹا نے اپنے واٹس ایپ چینلز کا آغازکرنے والے کریئٹرز کی کا میابی کا جشن منایا۔ پاکستان کے سب سے بڑے موبائل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ فراہم کنندہ جاز سے نمائندوں نے بھی ایونٹ میں شرکت کی اور یومیہ واٹس ایپ چیٹ پیک اورفیس بک اور واٹس ایپ پر ماہانہ گیمنگ ڈیٹا پیک متعارف کروایا۔