قوم بارانِ رحمت کیلیے نماز استسقا ادا کرے، وزیراعظم کی درخواست

149

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے درخواست کی ہے کہ بارانِ رحمت کے لیے نماز استسقا ادا کریں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے درخواست کی ہے کہ ملک میں بارانِ رحمت کےلیے نماز استسقا ادا کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے رحمت کی بارش برسانے کے لیے خصوصی طور پر دعائیں مانگی جائیں۔

وزیراعظم نے علما اور مشائخ سے بھی خاص اہتمام کے ساتھ نماز استسقا کی اپیل کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بارش کے نتیجے میں ماحولیاتی بہتری ہونے کے ساتھ ساتھ کئی بیماریوں سے بھی نجات ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے حضور خصوصی دعائیں کی جائیں تا کہ انسانی زندگی کو اس تکلیف سے نجات مل سکے۔ وفاق اور صوبوں کے زیر اہتمام تمام مساجد میں نماز استسقا کا اہتمام کیا جائے۔ شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں باران رحمت کی شدید ضرورت ہے۔