اسلامی جمعیت کا طلبہ یونین کے الیکشن کیلیے ملک گیر تحریک کا اعلان

191

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ کا طلبہ یونین کے الیکشن کے لیے ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کردیا ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کے حکم نامے پر فوری طور پر عمل درآمد کیاجائے اسلامی جمعیتِ طلبہ پاکستان نے سپریم کورٹ کے جاری کردہ فیصلے کے بعد طلبہ یونین کے انتخابات کے لیے ملک گیر تحریک کا اعلان کردیا۔ اس مہم کے دوران ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں تشہیری پوسٹرز آویزاں کیے جائیں گے جبکہ یونین کی آگاہی اور اہمیت کے حوالے سے مختلف سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔ کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں ریلیاں اور مظاہرے منعقد کیے جائیں گے۔