سکھر (نمائندہ جسارت) پاکستان ریلوے پریم یونین (سی بی اے) کی جانب سے سکھر ڈویژن پریم یونین کے آفس میں نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے 55 ویں یوم تاسیس کے موقع پر تاسیسی پروگرام منعقد ہوا، پروگرام کی صدارت پاکستان ریلوے پریم یونین کے مرکزی سیکرٹری جنرل خیر محمد تونیو تھے، جبکہ ڈویژنل صدر اختر علی عباسی، لوکو رننگ روہڑی کے صدر مسعود احمد مہر، وسیم مغل، مقبول مگسی سمیت محنت کشوں پریم کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر این ایل ایف کے یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا اور مٹھائی تقسیم کی گئی، خیر محمد تنیو اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این ایل ایف محنت کشوں مزدور یونییز کا بڑا پلیٹ فارم ان کے حقوق کے لیے سرگرم ہے، ہم بانی نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان پروفیسر شفیع ملک و دیگر مرکزی رہنما ان کے اس احسان عظیم کے قرض دار ہیں، انہوں نے غریب مزدوروں اس سختی وقت میں اپنے حقوق مانگنے کی جرأت پیدا کی، ان کی سرپرستی میں محنت کش مزدور ایک چٹان کی طرح عظیم لیبر قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، این ایل ایف واحد فیڈریشن کی دیانتدار اور نہایت مخلص قیادت کی لیبر خدمات ہیں، ہم یوم تاسیس کے اس موقع پر لیبر سے محبت کرنے والے غریبوں کی مدد و خدمات کے بھرپور جذبے سے سرشار عظیم فیڈریشن کے قائدین شمس الرحمن سواتی، مرکزی صدر نیشنل لیبر فیڈریشن کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔