حملہ قاضی فائز پر نہیں پاکستان پر کیا ‘ پنجاب اسمبلی میں قرارداد منظور

42

لاہور (نمائندہ جسارت) پنجاب اسمبلی میں لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی، حکومتی رکن احسن رضا نے سابق چیف جسٹس ریٹائرڈ قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملے کے خلاف ایوان میں قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ یہ حملہ قاضی فائز عیسیٰ پر نہیں پورے پاکستان پر کیاگیا ہے۔قرارداد میں کہا گیا کہ حملے کی منصوبہ بندی کرکے ایک سیاسی جماعت نے انتشار پسندی کی، سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کی ایک ہفتہ سے کال دی جا رہی تھی، ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے، حکومت برطانیہ سے بات کرکے ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کروایا جائے۔