کسی کا بوجھ بانٹنا نبی کریم ؐکی سنت مبارکہ ہے‘ مریم نواز

23

لاہور (نمائندہ جسارت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مہربانی (Kindness day) کے عالمی دن پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ مہربانی ایسی غیر مرئی طاقت ہے، اس کے اثرات دل میں محسوس ہوتے ہیں، کسی کا بوجھ بانٹنا، دل جوئی کرنا، مسکرا کر بات کرنا نبی کریم کی سنت مبارکہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹی سی چھوٹی مہربانی بھی معاشرے پر بڑے مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔