کراچی(اسپورٹس رپورٹر)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے طبیب اکرام کے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کا صدر منتخب ہونے کو پاکستان کیلئے اعزاز قرار دیا ہے۔ایف آئی ایچ کے صدر طیب اکرام کے نام مبارکباد اور نیک تمنائوں کے پیغام میں محسن نقوی کا کہنا ہے کہ طیب اکرام کی ہاکی کے فروغ کے لیے خدمات قابل تحسین ہیں، ان کا ایک مرتبہ پھر انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کا صدر منتخب ہونا پاکستان کیلئے اعزاز ہے۔واضح رہے کہ مسقط عمان میں طیب اکرم کو بلامقابلہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کا صدر منتخب کیا گیا۔