کراچی:نیند انسان کے لیے بہت ضروری ہے، اگر نیند پوری نہ ہو تو انسان کئی بیماریوں کا شکار ہوجاتا ہے، نیند مکمل ہونے سے انسان تندرست وتوانا رہتا ہے،طبی ماہرین نے نیند کے حوالے سے باقاعدہ ایک رپورٹ جاری کی ہے، جس میں نیند نہ ہونے یاکم ہونے کے نقصانات بتائے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طبی ماہرین کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیاہے کہ رات کو سونا ا نتہائی ضروری ہے، اگر آپ 2 د ن نہ سوئیں توآپ بیمار ہوسکتے ہیں، رات کو نہ سونا انسان کو کئی بیماریوں سے دوچار کردیتاہے لیکن آج کل یہ فیشن بن گیاہے کہ رات کو جاگنا اچھا سمجھا جاتا ہے جبکہ یہ صحت کے لیے بالکل بھی ٹھیک نہیں ہے۔
نیند کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ سلیپ ڈِس آرڈر کی تشخیص مشکل نہیں ہے،اس کے باوجود اس سے متاثرہ افراد کی بڑی تعداد کی تشخیص نہیں ہوتی، اس حوالے سے اسکریننگ ٹولز کا استعمال، عوامی سطح پر آگاہی اور ماہرین کو تربیت دینے کی ضرورت ہے۔
نوزائیدہ کی نیند 19 گھنٹے، ٹین ایجرز 10 سے 12 جبکہ بالغ افراد کو 7 سے 8 گھنٹے کی نیند لینی چاہیے،
نیند کے 3 اسٹیجز ہوتے ہیں، صبح میں جتنے بھی روڈ ایکسیڈنٹ ہوتے ہیں اس کی بڑی وجہ نیند میں کمی ہے کہ ڈرائیور رات سویا نہیں یا اس نے ایک سے 2 گھنٹے نیند کی، امریکا کے اعداد شمار کےمطابق اس نتیجے میں سالانہ ایک لاکھ حادثات رپورٹ ہوتے ہیں، جن میں سے 4 فیصد اموات ہوجاتی ہیں۔