عرب اور اسلامی ممالک کانفرنس کےاعلامیہ نے اُمت مسلمہ کو مایوس کیا، صاحبزادہ ابوالخیرزبیر

271
announcement of the Arab and Islamic Conference

حیدرآباد: جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کہا ہے کہ عرب اور اسلامی ممالک کی سربراہی کانفرنس کے اعلامیہ نے امت مسلمہ کو مایوس کیا ہے۔

ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر کا کہنا تھا کہ اتنی بڑی اور اہم کانفرنس میں غزہ فلسطین، لبنان میں مسلمانوں کی نسل کشی کو روکنے کیلئے کسی بھی عملی اقدامات کا اعلان نہ کر کے پوری امت مسلمہ کو مایوس کیا ہے بلکہ اس کمزور موقف کے باعث اسرائیل کو مزید شہہ ملی ہے اور اس کی سفاکیت میں اضافہ ہوگیا ہے

ان کا کہنا تھا کہ جس وقت اسلامی سربراہوں کی کانفرنس ہورہی تھی عین اس وقت اسرائیل کے غزہ اور مغربی کنارہ پر حملے جاری تھے جو اسرائیل کی طرف سے یہ پیغام تھا کہ اس کی نظر میں اسلامی سربراہوں کی کانفرنس کی کوئی اہمیت نہیں ہے اور نہ ہی ان میں اتنی ہمت ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف کوئی عملی قدم اٹھاسکیں۔