عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کا کہا ہے:علیمہ خان

188
justice

بانئ پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کا کہا ہے۔

 اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانئ پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہا تھا کہ عمران خان نے کہا پورے پاکستان میں نکلنا ہے، مطالبات تسلیم کیے جانے تک احتجاج جاری رہےگا جب کہ قوم نے اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے کہ وہ آزادی میں رہنا چاہتے ہیں یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ  آپ نے اپنے چوری کیے گئے مینڈیٹ کے لیے نکلنا ہے، عمران خان نے فائنل کال دے دی ہے ، انہوں نے ایک ایک کارکن کو مخاطب ہو کر کہا ہے۔

علیمہ خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے کہا ہے کہ 8 فروری کو عوام نے ظلم کے نظام کے خلاف ووٹ دیا۔