اسلام آباد :پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے گستاخانہ اور فحش مواد پھیلانے والی ویب سائٹس کو بلاک کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھرسے روزانہ تقریباً 20 ملین فحش ویب سائٹس تک رسائی کی کوشش کی جاتی ہے جو بین الاقوامی گیٹ وے پر بلاک ہیں۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق ترجمان پی ٹی اے نے کہاکہ صارفین بین الاقوامی گیٹ وے پربلاک شدہ ان ویب سائٹس تک رسائی کے لیے VPNsکا استعمال کرتے ہیں، پی ٹی اے اس مسئلے کو روکنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔
ترجمان پی ٹی اے کے مطابق پی ٹی اے گستاخانہ اورغیراخلاقی مواد کی بلاکنگ کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے، اب تک پی ٹی اے نے 100,183 گستاخانہ یو آرایل اور 844,008 فحش ویب سائٹس کو بلاک کیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشہ روز وزارت مذہبی امور کی جانب سے پی ٹی اے کو ایک خط لکھا گیا کہ جس میں سوشل میڈیا پر پورنوگرافی اور گستاخانہ مواد ہٹانے کی درخواست کی گئی تھی۔
دیا۔