پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

158
products

کراچی: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 58 پیسے اضافے کا امکان جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 5 روپے لیٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 58 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ اس نئی قیمت کا اطلاق 16 نومبر 2024 سے ہوگا۔

واضح رہے کہ 1 نومبر کو پیٹرول ایک روپے 35 پیسے اور ڈیزل 3 روپے 85 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا۔