اسلام آباد: پاکستان سول ایوی ایشن (پی سی اے) نے برطانیہ سمیت یورپین ممالک میں پی آئی اے آپریشن جلد بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10سالوں سے پی آئی اے کا آڈٹ نہیں ہوا ہے جس کی وجہ سے ادارے کی حالت ناگفتہ بہ ہوگئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کے سی ای اوایئروائس مارشل محمد عامر حیات نے انکشاف کیا کہ کمیٹی نے پائلٹس کے لائسنس کے معاملے پر اگلے اجلا س میں ان کیمرہ بریفنگ دینے کی ہدایت کردی۔ کمیٹی کا اجلاس بدھ کو چیئرمین کمیٹی نوابزادہ افتخار کی زیرِ صدارت منعقد ہوا اجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ سیکرٹری ہوابازی اورڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی اجلاس کے دوران رکن کمیٹی رمیش لال نے کہاکہ تین ماہ قبل کمیٹی اجلاس کے لیے ایجنڈا دیا تھامگر وہ ایجنڈا تاحال کمیٹی میں شامل نہیں کیا گیایہ آپ کے پی ایس یا سیکرٹری کی لاپرواہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اگر آپ کا پی ایس نہیں چاہتا کہ ممبران کی تجاویز شامل کی جائے تو اسپیکر سے بات کر یں گے جس پر چیئرمین کمیٹی نے اگلے اجلاس میں ایجنڈہ شامل کرانے کی یقین دہانی کرادی اجلاس کے دوران رکن کمیٹی منزہ حسن نے کہاکہ پی آئی اے کے کنٹری مینجر بحرین اویس پر الزامات تھے اور حکام نے بھی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو آگاہ کیا ہے۔