پاکستان ہاکی فیڈریشن کی نئی قومی سلیکشن کمیٹی کی تشکیل

174
Hockey Federation has been formed

لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے تین رکنی نئی قومی سلیکشن کمیٹی تشکیل دے دی۔

پی ایچ ایف کے جنرل سیکرٹری رانا مجاہد علی کا کہنا ہے کہ ڈویلپمنٹ اسکواڈ کا دورہ چین ویزہ مسائل کی وجہ سے تاخیرہ کا شکار ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سلیکشن کمیٹی میں دانش کلیم، کاشف جواد اور ایم خالد شامل ہوں گے،کمیٹی ٹیم مینجمنٹ سے مشاورت کرکے جونیئر ایشیا کپ کے لئے ٹیم کا انتخاب کرے گی۔ یہ بات انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتائی۔

انہوں نے بتایا کہ ایف آئی ایچ کانگریس کے اجلاس کے موقع پر کئی ممالک سے پاکستان میں باہمی سیریز کھیلنے کے حوالے سے بات ہوئی ہے جلد انٹرنیشنل ہاکی کی سرگرمیاں بحال ہوں گی۔ فیڈریشن کے پاس فنڈز ہوں تو سب سے پہلے کھلاڑیوں کے واجبات ادا کریں گے۔

رانا مجاہد کا کہنا تھاکہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لئے پاکستان ضرور آنا چاہیے۔ مستقبل میں پاکستان اور بھارت کی ہاکی ٹیمیں ایک دوسرے ملک کا دورہ کریں گی۔ مگر حتمی فیصلہ حکومت کرے گی۔