جاپان نے فلڈ مینجمنٹ پراجیکٹ کیلئے گرانٹ کی منظوری دیدی

162

اسلام آباد: جاپان نے فلڈ مینجمنٹ پراجیکٹ کے لیے 18.5 ملین ڈالر گرانٹ کی منظوری دے دی۔

ترجمان وزارت اقتصادی امورکی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق  فلڈ مینجمنٹ منصوبے میں جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی گرانٹ فراہم کرے گی، منصوبے کے ایکسچینج آف نوٹس پرپاکستان کی جانب سے سیکریٹری اقتصادی امورڈاکٹرکاظم نیازنے دستخط کیے۔

ترجمان اقتصادی امورکے مطابق منصوبے کے ایکسچینج آف نوٹس پرجاپان کی جانب سے جاپانی سفیر واڈا مٹسوہیرو نے دستخط کیے، منصوبے کے ذریعے سیلاب سے متعلق پیش گوئی کے نظام میں بہتری آئے گی۔

سیکریٹری اقتصادی امورکا کہنا ہے کہ فلڈ مینجمنٹ منصوبے میں تعاون پرجاپان کے شکرگزارہیں، جاپانی سفیر واڈا مٹسوہیرو نے کہا کہ حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گے۔