غزہ:اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فورسز کے حملوں میں اب تک 21 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ9 زخمی ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی درندگی کے باعث غزہ میں قحط کی سی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو ابتدائی طبی امداددینے کے لیے بھی ادویات دستیاب نہیں ہیں۔
اقوامِ متحدہ کی جاری کر دہ رپورٹس کے مطابق اسرائیلی جارحانہ کارروائیوں میں غزہ کے 70 فیصد خواتین اور بچے شہید ہوچکے ہیں، غزہ کی تقریبا تمام عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں ، پناگزینوں نے کیمپ میں پنا حاصل کی ہوئی ہے جہاں اسرائیلی درندے آئے روز بمباری کرکے معصوم شہریوں کو شہید کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال 8اکتوبرسے جاری صیہونی فوجیوں کی جارحانہ کارروائیوں میں اب تک 45 ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں ایک بری تعداد خواتین اور بچوں کی ہے، عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں، جو لمحہ فکریہ ہے۔