لندن : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو 2025 میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے پاکستان آنا چاہیے۔
سابق وزیراعظم وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ لندن میں اپنے گھر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام ہمسائے ممالکے ساتھ تعلقات خوشگوار اور اچھے ہونے کی ضرورت ہے ۔
یہ بیان اس وقت آیا ہے جب بھارت نے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو رسمی طور پر اطلاع دی ہے کہ اس کی ٹیم پاکستان آنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ یہ ٹورنامنٹ پاکستان میں 2025 کے دوران فروری سے 9 مارچ تک تین مقامات پر کھیلا جائے گا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو بتایا کہ بھارتی حکومت نے اس ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان جانے پر کوئی فیصلہ نہیں سنایا ، میڈیا زرائع سے معلوم ہوا کہ بھارتی حکومت نے اپنی ٹیم کو پاکستان میں آنے سے انکار کر چکی ہے ۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ بھی اپنا دو ٹوک موقف سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت پاکستان نہیں آتا تو کسی دوسری ٹیم کو اس ٹورنامنٹ میں بلایا جا سکتا ہے ۔
حکومت نے پی سی بی کو مشورہ دیا ہے کہ اگر بھارت چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے سے انکار کرتا ہے تو کسی دوسرے ملک کو دعوت دی جائے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کو ایک خط لکھا دیا ہے کہ بھارت اس فیصلے کی ٹھوس وجوہات فراہم کرے اور یہ بھی لکھا ہے یہ ٹرافی پاکانہوں نے سابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ پیش آنے والے حالیہ واقعے کی مذمت بھی کی ہے ۔