قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ: لندن پولیس کا پاکستان ہائی کمیشن کا دورہ

227

لندن: سابق چیف جسٹس پاکستان، قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملے کے معاملے میں ایک اہم پیش رفت اس وقت سامنے آئیں جب برطانوی سفارتی پولیس نے پاکستان ہائی کمیشن کا دورہ کیا اور تفصیلات حاصل کیں ۔ معاملے میں ملوث کارکنان کو جلد قانونی سزا دی جائے گی ۔

پاکستان ہائی کمیشن کے عملے نے برطانوی پولیس کو بتایا کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پاکستان ہائی کمیشن کی گاڑی میں موجود تھے، جب ان پر حملہ کیا گیا۔ برطانوی سفارتی پولیس نے اس واقعے کی مکمل تحقیقات کا یقین دلایا اور فیصلہ کیا کہ ویڈیوز کے ذریعے تحقیقات کی جائیں گی ۔

زرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنوں نے لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی اور اس کے شیشے توڑنے کی کوشش کی ۔ قاضی عیسیٰ کی گاڑی کو دیکھ کر کارکنوں نے نعرے بازی کی اور گاڑی کے ساتھ دوڑتے رہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس حملے کی شدید مذمت کی اور نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کو حملہ آوروں کی شناخت کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت دی۔ پاکستان ہائی کمیشن لندن نے اس حملے کے بارے میں شکایت درج کرائی ہے، تاہم کسی فرد کا نام نہیں لیا گیا۔