حیدرآباد: 4 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جمعرات کو ہوگی

227

حیدرآباد: میں 4 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ جمعرات کو ہوگی ۔

سندھ کے ضلع حیدرآباد میں پولنگ کے لیے سامان کی ترسیل جاری ہے ، حیدرآباد میں 4 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں ، یوسی 140 میں چئیرمین اور وائس چئیرمین کے لئے پولنگ ہو گی جبکہ یو سی 125 میں چئیرمین کی نشست، یو سی 51 میں وائس چیئرمین اور یوسی 46 میں جنرل ممبر وارڈ 1 کے لئے پولنگ ہوگی۔

ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی، ٹی ایل پی اور آزاد امیدوار حصہ لے رہے ہیں ، مذکورہ نشستیں امیدواران کے استعفی اور انتقال کر جانے کے سبب خالی ہوئی تھیں۔