پنجاب: ڈینگی کے مزید 107 کیسز رپورٹ

209

 پنجاب کے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے پنجاب بھر سے ڈینگی کے مریضوں کے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔

ترجمان محکمۂ صحت کے مطابق پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 107 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمۂ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق راولپنڈی سے 75، لاہور سے 7 ، چکوال  سے 5 ،فیصل آباد سے 4 ، اوکاڑہ ، اٹک اور گوجرانوالہ سے 3 ، ملتان سے 2 ،حافظ آباد ،نارووال، جہلم  اور منڈی بہاؤ الدین سے 1,1 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترجمان محکمۂ صحت نے بتایا ہے کہ رواں سال پنجاب میں اب تک ڈینگی کے 7093 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں