تبدیلی کے سفر میں تاریخی منصوبوں کی نفی شروع کر دی گئی: احسن اقبال

292
In the journey of change

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دور میں ترقی کا پہیہ روکا گیا، تبدیلی کے سفر میں تاریخی منصوبوں کی نفی شروع کر دی گئی، ملک میں پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے۔

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے منصوبہ بندی ضروری ہے، 2013 میں 18 ،18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی۔یہ بات انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی نے کہا کہ سی پیک جیسے تاریخی منصوبے پاکستان میں لے کر آئے، تبدیلی کے سفر میں تاریخی منصوبوں کی نفی شروع کر دی گئی۔

احسن اقبال نے کہا کہ جس ملک میں پالیسیوں کا تسلسل نہیں ہوگا وہاں تہجد گزار بھی فیل ہو جائیں گے، ملک میں امن و استحکام، پالیسیوں میں تسلسل بہت ضروری ہے، پالیسیوں کے تسلسل کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملکی استحکام امن سے مشروط ہے، پی ٹی آئی کے دور میں ترقی کا پہیہ روکا گیا اس وقت سٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر ہے۔