ماڈلنگ  سے مشہور اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار کی تبدیلی کا نوٹی فکیشن معطل

155

کراچی:  ماڈلنگ سے مشہورہونے والے  اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوارکی تبدیلی کا نوٹی فکیشن معطل کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ کے دفتر سے ہاظم بنگوار کو 28 اکتوبر کے حکم نامے کی معطلی کانوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہاظم بنگوار اسسٹنٹ کمشنر کے عہدے پر اپنے فرائض انجام دیں گے۔

خیال  رہے کہ گزشتہ دنوں ہاظم بنگوارکوکمشنرآفس کی رہائش گاہ افسران سے خالی کرانےپر عہدے سے ہٹا کر انہیں سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی تاہم اب تبدیلی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ہاظم بنگوار کو ماڈلنگ کا شوق ہے اور  فیشن ڈیزائننگ میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کرچکے ہیں، ہاظم بنگوار کی والدہ کا تعلق عراق سے ہے جبکہ ان کے والد اکبر علی بنگوار پولیس میں ڈی آئی جی کے عہدے پر فائض تھے۔