اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 5.3 شدت کا زلزلہ

182

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، ایبٹ آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد اور خیبر پختونخوا سمیت ایبٹ آباد، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، بونیر، مہمند، شبقدر اور اٹک میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 220 کلومیٹر، شدت 5.3 اور مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔