دھند میں شدت برقرار : پاکستان میں اسموگ خلا سے نظر آنے لگی

280

لاہور: پاکستان میں اسموگ اتنی زیادہ ہوچکی ہے کہ اب خلا سے بھی دیکھی جا سکتی ہے۔ ناسا نے خلا سے بنائی گئی سیٹلائٹ تصاویر شیئر کر دی جس میں پاکستان کے شہر لاہور میں موجود دھند کو دیکھا جاسکتا ہے ، شدید دھند اور اسموگ کے باعث فضائی آپریشن متاثر ہیں جبکہ مختلف مقامات پر موٹر ویز بند کردی گئی ہیں ۔

مشرقی پاکستان اور شمالی بھارت پر پھیلی ہوئی خطرناک اسموگ سیٹلائٹ تصاویر میں نمایاں نظر آرہی ہے۔ ناسا کی تصاویر میں لاہور اور ملتان کے اوپر اتنی اسموگ دکھائی دے رہی ہے کہ سڑکیں اور عمارتیں دھند میں ڈوبی ہوئی ہیں، اور تصاویر میں صرف سفید دھند چھائی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق ناسا نے 31 اگست اور 10 نومبر 2024 کی تصاویر کا موازنہ پیش کیا ہے، جس میں لاہور اور دہلی کی واضح نشاندہی کی گئی ہے۔ پہلی تصویر میں لاہور اور دہلی کے علاقوں میں سبزہ نظر آ رہا ہے، جبکہ دوسری تصویر میں صرف گھنی دھند نمایاں ہے۔

پاکستان میں اسموگ کی صورتحال بدتر ہوگئی، خلا سے بھی نظر آنے لگی

اقوام متحدہ کے مطابق پاکستان کے متاثرہ علاقوں میں 5 سال سے کم عمر کے 11 لاکھ بچوں کی صحت کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع پیر کے روز بھی سموگ کی لپیٹ میں رہے، اور لاہور رات کے وقت دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل رہا۔

پاکستان میں اسموگ کی صورتحال بدتر ہوگئی، خلا سے بھی نظر آنے لگی

شدید دھند کے سبب فیصل آباد اور ملتان جانے والی چار پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جبکہ لاہور، ملتان اور فیصل آباد کے لیے متعدد پروازوں کو آٹھ متبادل ہوائی اڈوں پر اتارا گیا۔