سعودی ولی عہد سے ایرانی صدر کا رابطہ، اسرائیلی جارحیت پر تبادلہ خیال

225

تہران: اسلامی برادر ممالک کے درمیان قربتوں میں اضافے سے متعلق ایک اہم رپورٹ سامنے آئی ہے وہ یہ کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بڑے ہی فراغدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اہم ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جس میں عالم اسلام کے دونوں مرکزی رہنماﺅں نے فلسطین اور لبنان کے مسلمانوں پر جاری اسرائیلی فوج کی سفاک جارحیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ بہرحال کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے کے مصداق پردونوں اسلامی ممالک کے درمیان عالم اسلام کی صورتحال کے پیش نظر قربتیں بڑھنے لگیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سعودی عرب کی جانب سے او آئی سی اجلاس کے انعقاد کو سراہا اور اسلامی سربراہی اجلاس کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے اپنی سیر حاصل گفتگو میں ایران سعودی تعلقات کی مظبوطی پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔