لاہور: گزشتہ 2سالوں میں تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے کارکنان پرآنسو شیل برسانے کے بعد پنجاب حکومت نے مزید پرتشدد مظاہرین سے نمٹنے کے لیے آنسو گیس شیل خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیڑھ لاکھ آنسو گیس شیل لاہور اور راولپنڈی سمیت دیگر اضلاع کے لیے خریدے جائیں گے، آئی جی پنجاب کی لاجسٹک برانچ آنسو گیس شیل کی خریداری کرے گی، آنسو گیس شیل کی خریداری کے لیے ایک کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ آنسو گیس شیل کی خریداری کا عمل جلد مکمل کر کے شیلز متعلقہ اضلاع کو دیے جائیں گے، لاہور، راولپنڈی، اٹک اور گوجرانوالہ سمیت دیگر اضلاع کے افسران نے آئی جی پنجاب سے آنسو گیس شیل مانگے تھے۔
پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی کے گزشتہ 2 سال سے جاری احتجاج پر آنسو گیس شیل کا زیادہ استعمال ہوا، آنسو گیس کے زیادہ استعمال کی وجہ سے اسٹاک ختم ہو گیا تھا۔