غیر قانونی موبائل سمز کے اجرا  کیخلاف کریک ڈاؤن تیز

205
development in blocking mobile

اسلام آباد: ملک میں غیر قانونی موبائل سمز جاری کرنے کے  خلاف کریک ڈاؤن کو تیز کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے موبائل سمز کے غیر قانونی اجرا پر کریک ڈاؤن کو توسیع دینے کے ساتھ ساتھ اسے تیز کردیا گیا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے ساتھ مشترکہ طور پر پی ٹی اے نے سندھ کے مختلف علاقوں میں نجی کمپنی کی فرنچائز پر غیر قانونی موبائل سمز کی روک تھام کے کے لیے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی سمز اور آلات کو قبضے میں لے لیا جب کہ فرنچائز کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔

پی ٹی اے نے اس سلسلے میں باضابطہ اعلامیہ جاری کیا ہے، جس میں بتایا گیاہ ے کہ ایف آئی اے سکھرسائبر کرائم سرکل سکھر کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے موبائل سمز کے غیر قانونی اجرا کے خلاف ایک چھاپا مارا گیا، جس میں نجی کمپنی کی فرنچائز ملوث پائی گئی۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایک ایسا مانیٹرنگ سسٹم تشکیل دیا ہے جو موبائل سمز کو ایکٹیو کرنے کے دوران بہت گہرائی اور تکنیکی طور پر غیر قانونی امور کو شناخت کرتا ہے۔