ایئر پنجاب سروس لانچ کرنے پر سوچ بچار جاری ہے، مریم نواز

60
pay public bills with public money

لندن:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ایئرپنجاب سروس لانچ کرنے پر سوچ بچار کررہی ہے۔

برطانوی دارالحکومت میں  مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کے ساتھ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مریم وناز نے کہا کہ یہاں علاج کی غرض سے آئے ہیں، ٹریٹمنٹ جاری ہے۔ اللہ کا شکر ہے میں ٹھیک ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ائیر پنجاب سروس کو لانچ کیا جانا چاہیے، اس حوالے سے صوبائی حکومت سوچ  بچار کررہی ہے۔پنجاب میں بہت پوٹینشل ہے، محنت کرنے والے اور مخلص لوگ چاہییں۔ پاکستان کو استحکام  کی ضرورت ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ حالات بہت بہتر ہو چکے ہیں، پاکستان مشکلات سے باہر نکلتا دکھائی دے رہا ہے۔ روزانہ اچھی خبریں سامنے آ رہی ہیں، معیشت پٹڑی پر چڑھ رہی ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ بن رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح خاطر خواہ کم ہو چکی ہے۔ نواز شریف کی گزشتہ حکومت کے بعد پہلی بار مہنگائی میں کمی سامنے آ رہی ہے۔ 7 سال کے بعد مہنگائی کے حوالے سے یہ اعداد و شمار آ رہے ہیں۔