امریکا میں گیس اسٹیشن پر رُکنے سے خاتون کی زندگی بدل گئی

327

واشنگٹن: امریکا میں اپنی منزل کی جانب جاتے ہوئے ایک خاتون راستے میں گیس اسٹیشن پر رکی،  جس کے بعد سے اس کی زندگی یکسر بدل گئی۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی خاتون گیس اسٹیشن پر محض جوس خریدنے کے لیے رکی تھی، تاہم اس نے وہاں کچھ نئے لاٹری ٹکٹ دیکھ کر خرید لیے، جنہوں نے اسے ڈالروں میں لکھ پتی بنا دیا۔

ریاست شمالی کیرولائنا کی رہائشی خاتون نے لاٹری کی انتظامیہ کو اپنی خوش قسمتی کی کہانی سناتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی منزل کی جانب جا رہی تھی کہ راستے  میں ایک گیس اسٹیشن پر قائم مارٹ میں جوس لینے کے لیے رکی، تاہم  اسے وہاں پر لاٹری کے نئے ٹکٹ نظر آئے۔

لاٹری کے نئے ٹکٹ دیکھ کر اس کے دل میں اچانک اپنی قسمت کو  آزمانے کا خیال پیدا ہوا، جس نے بالآخر اسے ڈالرز میں لکھ پتی بنوا دیا اور نتیجتاً خاتون ڈھائی لاکھ ڈالر کا اول انعام جیتنے میں کامیاب ہو گئی۔

امریکی خاتون کا کہنا ہے کہ گیس اسٹیشن پر راہ چلتے رک جانا اس کی زندگی بدل دینے کا سبب بن چکا ہے۔ یہ خطیر رقم اس کے  اورعزیز و اقارب کے  لیے بہت اہمیت کی حامل ہے۔