اسرائیل کے ناپاک عزائم آشکار، مقبوضہ مغربی کنارے کو ضم کرنے کا عندیہ

199

تل ابیب: اسرائیل کے انتہا پسند وزیر خزانہ بیتسالل اسموترچ نے اسرائیل کے ناپاک عزائم آشکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  مقبوضہ مغربی کنارے کو اگلے سال اسرائیل میں مکمل طور پر ضم کیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انتہا پسند وزیر خزانہ نے کہا کہ  بہت جلد واشنگٹن میں نئی ​​انتظامیہ مقبوضہ علاقے پر “خودمختاری” کے لیے اسرائیل کے دباؤ کو تسلیم کرے گی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ اس معاملے پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے لیکن مستقبل کی امریکی حکومت کے ساتھ یہ معاملہ زیر بحث آسکتا ہے، امید ہے کہ امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ مغربی کنارے پر اسرائیل کی خود مختاری کو تسلیم کرے گی۔

خیال رہے کہ  بین الاقوامی قوانین کے تحت مغربی کنارا فلسطین کا حصہ ہے، جس پر کئی عرصہ سے اسرائیل  نےاپنی جارحانہ کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ بیتسالل اسموترچ ایک غیر قانونی بستی میں رہائش پذیر ہے، جہاں سے وہ مقبوضہ مغربی کنارے اور اس کی بستیوں پر حملے کرواکر شہریوں کو پریشان کرتا ہے۔