پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی پر قابو پانے کیلیے 348 ارب ڈالرز چاہییں، نائب وزیراعظم

75
energy project

باکو: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی پر قابو پانے کے لیے 348 ارب ڈالرز چاہییں۔

آذربائیجان میں کوپ 29 کانفرنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ پاکستان اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 2030ء تک پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی پر قابو پانے کے لیے 348 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں سب  سے زیادہ ہونے والے 10 ملکوں میں شامل ہے اور گزشتہ سال (2022ء میں) سیلاب  کی وجہ سے ہمارا جی ڈی پی 4 فی صد کم اور ملک کو 30 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچا۔

اسحاق ڈار نے موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے سستی اور قابل رسائی موسمیاتی فنانس کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ موسمیاتی فنانس کا بڑا حصہ ترقی یافتہ ممالک میں رہتا ہے جب کہ ترقی پذیر ممالک کو زیادہ سود کی شرح کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے بین الاقوامی مالیاتی اداروں میں اصلاحات، مقامی کرنسی میں قرضوں کے اجرا اور کرنسی سوئپ جیسے اقدامات کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔