مبینہ کرپشن کیس: احتساب عدالت میں پرویز الٰہی کی حاضری معافی کی درخواست منظور

115
عمران خان کا آنے والی سیاست میں بڑا اہم رول ہو گا، چودھری پرویزالٰہی

لاہور: احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے ریفرنس میں سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

لاہور کی احتساب عدالت میں پی ٹی آئی رہنما چودھری پرویز الہی کیخلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے ریفرنس پر سماعت ہوئے، انسدادِ دہشت گرددی عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت سابق وزیراعلی پنجاب کے وکلا نے چودھری پرویز الہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی جو عدالت نے منظور کرلی۔

عدالت نے عدالتی دائرہ اختیار پر وکلا کو دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے ریفرنس پر مزید سماعت 20 نومبر تک ملتوی کردی۔