لاہور: سانق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان پر پنجاب میں 54 مقدمات درج ہیں۔
اس حوالے سے پنجاب حکومت نے بانی ٹی آئی عمران خان پر پنجاب بھر میں درج مقدمات کی تفصیل لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروادیں۔
ذرائع کے مطابق عمران خان پر درج مقدمات کے کیس میں سرکاری وکیل نے رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان پر پنجاب پولیس نے 54 مقدمات درج کررکھے ہیں۔
سرکاری وکیل کی رپورٹ کے مطابق عمران خان پر لاہور میں 21 مقدمات، راولپنڈی ڈویژن میں 19 اور شیخوپورہ میں 7 مقدمات ، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بھی ایک ایک مقدمہ درج ہیں۔
یاد رہے کہ عمران خان پر پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیل جاننے کے لیے ان کی بہن نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔