گلگت بلتستان کے ضلع استور سے پنجاب کے ضلع راولپنڈی جانے والی باراتیوں سے بھری کوسٹر دریا میں گرنے سے 2 جاں بحق ہوگئے جب کہ مزید 22 مسافر لاپتہ لاہوگئے جنس کی تلاش جاری ہے۔
امدادی سرگرمیوں میں مصروف ریسکیو ادارے کے افسر وزیر اسد کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ کی طرف امدادی ٹیمیں اور ایمبولنسیں روانہ کر دی گئیں، باراتیوں سے بھری کوسٹر گلگت بلتستان کے ضلع استور کے گاں پریشنگ سے پنجاب کے ضلع راولپنڈی کے لیے روانہ ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے اور حادثے کا شکار مسافروں کی جانیں بچانے کی کوشیش ہو رہی ہیں۔ریسکیو افسر کے مطابق اب تک جائے حادثہ سے 2 لاشیں ملی ہیں جب کہ ایک لڑکی زخمی ہے، مزید لاپتہ 22 افراد کی تلاش جاری ہے۔
ریسکو افسر کے مطابق استور سے جائے حادثہ 3 گھنٹے کی مسافت پر ہے، حکام کے مطابق جائے حادثہ ضلع دیامر کے حدود میں شامل ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ گلگت بلتستان سے راولپنڈی جانے والی نجی کمپنی کی مسافر بس اپر کوہستان میں شتیال کے مقام پر درائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوگئے تھے۔