پاکستان میں چائینز کے تحفظ کیلیے چینی سیکورٹی عملے کی تعیناتی کی تجویز

196
protect Chinese in Pakistan, Pakistan disagrees

اسلام آباد:  چین نے پاکستان میں اپنے شہریوں کے تحفظ کیلئے چینی سکیورٹی عملے کی تعیناتی کی تجویز پیش کردی۔

غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق چین پاکستان میں اپنے باشندوں کی حفاظت کیلئے اپنی سکیورٹی لانا چاہتاہے اور اس سلسلے میں چین نے پاکستان کو آگاہ کردیا ہے۔یہ بات پاکستانی سیکورٹی اور سرکاری ذرائع نے ایک غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔

تاہم ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان نے اب تک اس پر اتفاق نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق چین پاکستان کے درمیان مشترکہ سکیورٹی منیجمنٹ سسٹم بنانے پر اتفاق پایا گیا ہے تاہم پاکستانی سرزمین پر چینیوں کیلئے حفاظتی انتظامات میں چین کی شرکت کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، پاکستان نے چین سے انٹیلی جنس اورنگرانی صلاحیت بہتربنانے میں مددکا کہا تھا۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے خبرایجنسی کو بتایاکہ مشترکہ سکیورٹی اسکیم پر بات چیت سے واقف نہیں تاہم چین پاکستان کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنائے گا، چینی باشندوں، اداروں اور منصوبوں کی سکیورٹی کیلئے مشترکہ کوششیں کی جائے گی۔