بلاول نے اسموگ متاثرین کو کراچی منتقل ہو جانے کا مشورہ دیدیا

45
There will be difficulties in constitutional amendments

کراچی: چیئرمین پی ٹی آئی بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے دیگر شہروں میں اسموگ سے متاثرہ افراد کو کراچی منتقل ہو جانے کا مشورہ دے دیا۔

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں فضائی آلودگی، اسموگ، دھند اور دیگر موسمیاتی مسائل سے ان دنوں شدید پریشان لوگوں کو کہا ہے کہ وہ کراچی منتقل ہو جائیں۔

اپنے سوشل میڈیا بیان میں  بلاول بھٹو زرداری نے ائر کوالٹی انڈیکس کی رپورٹ کو شیئر کیا، جس کے ساتھ انہوں نے اپنا پیغام لکھا کہ میرے پاکستانیو! کراچی آ جاؤ۔

واضح رہے کہ اس وقت پنجاب میں شدید دھند اور اسموگ کے باعث معمولات زندگی بشمول تدریسی ع مل شدید متاثر ہو چکا ہے۔ اسکولوں کے لیے چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ سرکاری و نجی دفاتر میں نصف عملے کو گھر سے کام کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ اسی طرح ٹرین، سڑک اور فضائی سفر بھی متاثر ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔