بلاول بھٹو زرداری نے قانون ساز کمیٹی تشکیل دے دی

129
There will be difficulties in constitutional amendments

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمانی بزنس کیلئے قانون ساز کمیٹی تشکیل دے دی۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی سات ارکان پر مشتمل ہے۔

رپورٹ کے مطابق کمیٹی میں سینئر رہنما نوید قمر، شیری رحمان، فاروق ایچ نائیک، شہادت اعوان اور شازیہ مری شامل ہیں۔

قانون ساز کمیٹی میں طارق شاہ جاموٹ، بیرسٹر ضمیر، اعجاز جاکھرانی اور سلیم مانڈوی والا کے نام بھی شامل ہیں۔