سکھر (نمائندہ جسارت) روہڑی کے قریب قومی شاہراہ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ٹرالر کا کلینر قتل، لاش آبائی علاقے کو روانہ، اس ضمن میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب روہڑی کے قریب قومی شاہراہ ٹنڈرو بوراہا کے مقام پر نا معلوم مسلح ڈاکوئوں نے ٹرالر کے کلینرز سے ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت کی تو مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان کلینر قتل ہو گیا، جبکہ مسلح افراد نقدی، موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے، پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت ٹوبہ ٹیک سنگھ پنجاب کے رہائشی محمد طاہر ولد محمد واحد کے نام سے ہوئی جو ٹرالر کا کلینر (ہلیپر) ہے اور ہوٹل پر کھانہ کھا کر سڑک کنارے واک کر رہا تھا۔